534,058 views 2,182 on YTPak
5,935 236

Published on 17 Dec 2010 | over 7 years ago

10 th of Moharram is known for great sacrifice in history of Islam. When on 61AD grandson of Prophet Muhammad PBUH, Hazrat Imam Hussein stood in front of yazid's army.and proved
jis dhaj se koi maqtal main gaya woh shan salamat rehti hai
yeh jaan to aani jaani hai is jaan ki to koi baat nahi

Complete Lyrics

شاہ است حُسین، بادشاہ است حُسین
دیں است حُسین، دیں پناہ است حُسین
سر داد نداد دست در دستِ یزید
حقّا کہ بنائے لا الہ است حسین
( خواجہ معین الدین چشتی اجمیری )

یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے - حفیظ جالندھری
لباس ہے پھٹا ہوا، غبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزار قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا

یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے

یہ کون حق پرست ہے، مئے رضائے مست ہے
کہ جس کے سامنے کوئی بلند ہے نہ پست ہے
اُدھر ہزار گھات ہے، مگر عجیب بات ہے
کہ ایک سے ہزار کا بھی حوصلہ شکست ہے

یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے

یہ جسکی ایک ضرب سے، کمالِ فنِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اٹھی صدائے الاماں زبانِ شرق و غرب سے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے

عبا بھی تار تار ہے تو جسم بھی فگار ہے
زمین بھی تپی ہوئی، فلک بھی شعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محو کارزار ہے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے

دلاوری میں فرد ہے بڑا ہی خیر مرد ہے
کہ جسکے دبدبے سے رنگ دشمنوں کا زرد ہے
حبیبِ مصطفی ہے یہ، مجاہدِ خدا ہے یہ
جبھی تو اس کے سامنے یہ فوج گرد گرد ہے

یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے

اُدھر سپاہِ شام ہے، ہزار انتظام ہے
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں اِدھر فقط امام ہے
مگر عجیب شان ہے، غضب کی آن بان ہے
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
Customize Your Hybrid Embed Video Player!

6-digit hexadecimal color code without # symbol.

 

Report video function is under development.

 


Loading related videos...