65,486 views 319 on YTPak
222 235

Published on 31 Dec 2013 | over 4 years ago

مرزا غلام احمد قادیانی نے لکھا؛

’’میں نے نہ تو نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی میں نے انہیں کہا ہے کہ میں نبی ہوں۔ لیکن ان لوگوں نے جلد بازی سے کام لیا اور میری بات سمجھنے میں غلطی کھائی اور پوری طرح سے غور و فکر نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔ اور میں نے لوگوں سے وہی کچھ کہا ہے کہ جو میں نے اپنی کتابوں میں تحریر کیا ہے یعنی یہ کہ میں محدث ہوں اور اللہ مجھ سے ویسے ہی ہمکلام ہوتا ہے جیسے وہ محدثوں سے ہمکلا م ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور میرے لئے یہ جائز نہیں کہ میں دعویٰ نبوت کروں اور اسلام سے خارج ہوجاؤں اور کافر قوم سے جاملوں اور سنو کہ میں اپنے الہامات میں سے کسی الہام کی تصدیق نہیں کرتا جب تک کہ اسے کتاب اللہ پر پیش نہ کرلوں اور میں جانتا ہوں کہ ہر وہ بات جو قرآن کے مخالف ہو جھوٹ ، الحاد اور بے دینی ہے۔ پھر میں مسلمان ہوتے ہوئے کیسے نبوت کا دعویٰ کرسکتا ہوں ۔‘‘ (اردو ترجمہ حمامۃ البشریٰ۔ صفحہ ۲۹۰ تا ۲۹۱)

’’میں نے اپنی بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ محدثیت کا مقام نبوت کے مقام کیساتھ گہری مشابہت رکھتا ہے۔اور اُن میں سوائے قوت اور فعل کے اور کوئی فرق نہیں۔لیکن لوگوں نے میری بات نہ سمجھی اور کہنے لگے کہ یہ شخص نبوت کا دعویٰ کرتا ہے۔اور اللہ جانتا ہے کہ اُنکی یہ بات سراسر جھوٹ ہے جس میں سچائی کا شائبہ تک نہیں۔اور نہ ہی کوئی اصلیت ہے۔‘‘ (اردو ترجمہ حمامۃ البشریٰ۔ صفحہ ۲۹۹)
Customize Your Hybrid Embed Video Player!

6-digit hexadecimal color code without # symbol.

 

Report video function is under development.

 


Loading related videos...