242,790 views 147 on YTPak
326 15

Published on 11 May 2010 | over 7 years ago

کس قدر ٹوٹ رھی ھے میری وحدت مجھ میں
اے میری وحدتوں والے مجھے یکجا کردے
میرے ہر کام میں بس تیری رضا شامل ھو
جو تیرا حکم ھو وہ میرا ارادہ کردے
ضائع ھونے سے بچالے میرے معبود مجھکو
ایسا نہ ھو وقت مجھےکھیل تماشہ کردے
اِس سے پہلے کہ دنیا مجھے رسو ا کردے
تو میری روح میرے جسم کو اچھا کردے
میں مسافر ھوں سو ' رستے مجھے راس آتے ھیں
میری منزل کو میرے واسطے رستہ کردے
مجھکو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھیلیں
مجھکو وہ اسم پڑھا جومجھے زندہ کردے
میری آواز تیری حمد سے لبریز رھے
بزمِ کونین میں جاری میرا نغمہ کردے
میرے قلب و نظر کو دے پاکیزگی
تجھکو میں جیسا پسند ھو ں مجھے ویسا کردے
یہ مسکراتی دعاھے رکھدی ھے تیرے سامنے
آسمانوں پہ اُٹھا لے محورِ محبّت کردے
میں اپنے خواب سے کٹ کرجیوں تو میرے خدا...
اُجاڑ دے میری مٹی کو دربدر کردے

Gunahgari me kab tak umer katon " badal de mera rasta dil badal de.
a nice islamic urdu nasheed.

Loading related videos...