3,764 views 350 on YTPak
29 1

Published on 27 Nov 2015 | about 1 year ago

26 November 2015 Ubqari Weekly Dars Hakeem Tariq Mehmood
حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس26نومبر 2015۔درس روحانیت وامن
اللہ جل شانہ نے اپنی عبادت کے لیے ، عبدیت کے لیے ، سجدوں کے لیے ، قیام کے لیے، فرمانبرداری کیلئے انسان کو پیدافرمایا اورجب اللہ جل شانہ نے اپنے امرسے آدم علیہ السلام کو اپنے امرسے پیداکرنے کا ارادہ فرمایا توآدم کا پتلا بنایا، 40سال تک پڑا رہا۔ حتیٰ کہ مٹی میں خمیرمیں بلبلے پیداہوئے تواللہ پاک نے روح پھونک دی۔اورروح پھونکنے کے بعد اللہ نے جنت دی اورجنت کی ساری نعمتیں دی۔ جب انسان کو اللہ کاقرب ملتا ہے تو اس کی چاہت ہوتی ہے کہ اللہ پاک مجھے جنت دے دے۔ ساری نعمتیں ہوتی ہیں مانگتا جنت ہے اور وہ ہستی جس کو پہلے دن سے جنت دے دی۔ اس کو اورکیا چاہیے۔ ساری طلب اس کی ختم اللہ پاک نے جنت دے دی۔ جنت میں بھی رہے کہ بھی آدم علیہ السلام اُداس تھے۔ اب کیاچاہت ہے اُداسی تھی۔ توبنانے والے کو خوب پتاہوتا ہے توپھراللہ پاک نے اماں حوا کوپیدا فرمایا ،کیسے۔ آدم علیہ السلام کو سلادیا اورفرشتوں کو پردے دے دیے اوراماں حوا کو بائیں پسلی سے پیداکیا۔ اوربایاں طرف دل ہوتا ہے ہارٹ ہوتا ہے۔ اوراس لیے پیدا فرمایا کہ عورت کو دل کے ساتھ تشبیہ دی ہے دل میں جگہ دی ہے چاہے وہ جس حالت میں ہو، بیوی ہو، بہن ہو، بیٹی ہو، بہو ہو۔ کوئی بھی رشتہ ہوعورت کا ، عورت کو دل میں جگہ دینی چاہیے اوردل میں جگہ دی ہے اوراللہ پاک نے غیب کے خزانے سے اس کو لباس پہنایا۔ ساری کائنات میں سب سے مردوں میں حسین یوسف علیہ السلام ہے اور عورتوں میں زیادہ حسین اماں حواہیں۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک نے آدم علیہ السلام کو ساتھی دیا۔ مردعورت کاجوڑا دیا۔ انسان زندگی میں کبھی بھی تنہا نہیں رہے سکتا، کوئی شوق ضرورہوگا ، شوق ضرور ہوگا۔ اس کے پاس کچھ نہ کچھ ہوگا ضرور۔ وہ کسی چیز کا شوق ہوگا، کسی کو کھانے کا شوق ، کسی کوپہننے کاشوق ، کسی کو زیادہ سونے کا شوق۔ کو شوق ضرورہوگا ہرانسان کا۔ جنت میں سارے شوق ہی شوق ہے۔ جنت توخود شوق کی جگہ ہے اورشوق کاگھرہے۔ انسان کوئی بھی ہے اس کوکوئی نہ کوئی شوق ضرورہوگا، کسی کوپراپرٹی کا شوق ہے، کسی کوخوبصورت رہنے کا شوق

Loading related videos...