12,768 views 166 on YTPak
79 6

Published on 06 Nov 2015 | over 2 years ago

حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس5نومبر 2015۔ م کاسفر
ایک طاقت ایسی ہے جس نے ہمیں بٹھایا ہوا ہے سائنس کہتی ہے ریڑھ کی ہڈی ہمیں کھڑا کرتی ہے ریڑھ کی ہڈی ہمیں بیٹھاتی ہے لیکن ریڑھ کی ہڈی کو کون کھڑا کرتا ہے۔ وہ ریڑھ کی ہڈی ہی ہوتی ہے بندہ گٹھٹری بن جاتا ہے اورپڑا ہوا ہوتا ہے۔ کہتا ہے کمرمیں درد ہے ڈسک ہل گئی ہے، مہرے ہل گئے ہیں مہرے ٹوٹ گئے ہیں مہرے دب گئے ہیں ، ریڑھ کی ہڈی ہی تو ہے ہمیں بٹھاتی کھڑا کرتی اورچلنے میں ہماری کمرکوسیدھے کرنے میں مدد دیتی۔لیکن ریڑھ کی ہڈی کو کون سیدھا رکھتا ہے ایک ذات ہے اورایک اَن یکھی قوت اورطاقت ہے جو یہ سارا نظام چلا رہی اورجس کے حکم کے تحت یہ سارا نظام چل رہا وہ اللہ ہے۔ ایک وقت آئے گا ہم سب نہیں ہوں گے ۔ اس لاہورمیں کتنی صدیوں سے کتنے لوگ دیکھے اورکتنے ہزاروں سالوں سے کتنے لوگ دیکھے۔ تاریخ کے جاننے اورشواہد ات بھی بتا تے ہیں کہ انارکلی سارا قبرستان تھا۔ اب بھی کوئی تہہ خانہ کھولتے ہیں تو اس میں ہڈیا ں نکلتی ہیں۔ ہم سارے کے سارے بے نام ہیں اوربے نشان ہیں ۔ ایک طاقت اورقوت ہے جو ہمیں چلا رہی ہے۔
م کی لاج رکھنا م تیری لاج رکھے گا۔ اللہ جل شانہ کے نام محمود میں م ہے اورآقامدینہ ﷺ کے نام محمد ﷺ میں م ہے اورمرشد م سے اورماں م اورمحبت م اورمخلص م اورمروت م اورمرجائیت میں م ۔ م کاساتھ دے م تیرے ساتھ دے گا۔ م کی لاج رکھ م تیری لاج رکھے گی۔ جس کے دل میں م بسا ہے اس کو اُداسیاں نہیں آسکتی۔ جس کام ساتھی ہے وہ قبرمیں ہنستا مسکراتا جائے گا ۔ موت اورموت کاجھٹکا اس کو پریشان نہیں کرسکتا کیوں م اس کا ساتھی ہے۔
Customize Your Hybrid Embed Video Player!

6-digit hexadecimal color code without # symbol.

 

Report video function is under development.

 


Loading related videos...