17,901 views 195 on YTPak
110 3

Published on 21 Jun 2015 | about 1 year ago

Poet: Ahmed Faraz
Voice: Zia Anjum - ضیاء انجم

Download in Audio Mp3:-
www.mediafire.com/listen/0qud0cc19kr7751/

Vimeo Link:-
vimeo.com/131059467

------------------------------------------

میں کتنی وارفتگی سے اسے سنا رہا تھا
وہ ساری باتیں وہ سارے قصے
جو اس سے ملنے سے پیشتر
میری زندگی کی حکایتں تھیں
میں کہہ رہا تھا
کہ اور بھی لوگ تھے
جنہیں میری آ رزو تھی، میری طلب تھی
کہ جن سے میری محبتوں کا رہا تعلق
کہ جن کی مجھ پہ عنایتیں تھیں
میں کہہ رہا تھا
کہ ان میں کچھ کو تو میں نے
جاں سے عزیز جانا
مگر ان میں سے بعض کو
میری بے دلی سے شکایتیں تھیں
میں اک اک بات
ایک اک جرم کی کہانی
دھڑکتے دل کانپتے بدن سے سنا رہا تھا
مگر وہ پتھر بنی
مجھے ایسے سنتی رہی
کہ جیسے میرے لبوں پر
کسی مقدس ترین صحیفے کی آیتیں تھیں

٭احمد فراز٭

Loading related videos...