52,520 views 399 on YTPak
262 10

Published on 24 Oct 2011 | over 5 years ago

Poet: Behzad Lakhnavi - شاعر: بہزاد لکھنوی
Vocalist: Shahnaz Begum - گلوکارہ: شہناز بیگم

کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے
غمِ دنیا سے گھبرا کر تمہیں دل نے پکارا ہے

تمہاری بے رخی اک دن ہماری جان لے لے گی
قسم تم کو ذرا سوچو کہ دستورِ وفا کیا ہے

نجانے کس لیے دنیا کی نظریں پھر گئی ہم سے
تمہیں دیکھا، تمہیں چاہا، قصور اس کے سوا کیا ہے

نہ ہے فریاد ہونٹوں پر، نہ آنکھوں میں کوئی آنسو
زمانے سے ملا جو غم اسے گیتوں میں ڈھالا ہے

Loading related videos...