156,797 views 995 on YTPak
303 57

Published on 25 Mar 2016 | 9 months ago

پی ایچ ڈی چاول چھولے والا، سرائیکی مزاحیہ ڈرامہ آف بستی بلوچاں،لودھراں
PhD CHAAWAL CHOLY WALA Saraiki Funny Drama of Basti Balochan, Lodhran.
یہ ڈرامہ حالات حاضرہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ آج کے دور میں نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے ہر وقت کوشاں نظر آتے ہیں، ہر دوسرا جوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ آنے والے چند سالوں میں ایسا وقت آنے والا ہے کہ ہر جوان پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لے گا مگر ملکی حالات کی وجہ سے اس کو اچھی نوکری نہیں مل سکے گی۔ہم نے اس ڈرامہ میں یہی کہانی پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہم کسی پروفیشنل پروڈکشن ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ نہ ہی ہمارے پاس پروفیشنل کیمرے اور دیگر آلات موجود ہیں۔یہ تمام تر شوٹنگ ایک موبائل کیمرے سے کی گئی ہے۔ ہم سب لودھراں کے ایک نواحی گاوٗں بستی بلوچاں کے رہائشی ہیں۔ یوٹیوب اور فیس بک پر دیگر مزاحیہ کلپ دیکھ کر ہمیں بھی شوق ہوا کہ ایسے مزاحیہ کلپ تیار کریں۔ اسی شوق کی بنا پر ہم نے یہ ڈرامہ تیار کیا ہے۔
اس ڈرامہ میں استعمال ہونے والے گانے اور بیک گراؤنڈ میوزک کے کاپی رائٹ ہمارے پاس موجود نہیں ہیں۔ ہم ان تمام مالکان سے معذرت خواہ ہیں کہ ان کی اجازت کے بغیر ہم نے ان کا میوزک استعمال کیا۔
شکریہ

Loading related videos...