129,556 views 154 on YTPak
591 70

Published on 05 Mar 2012 | over 4 years ago

.for Full Lecture Please search at youtube = 4HGk-0ksdGQ
پاکستان ہویاہندوستان__خوارج , وہابی اور دیوبندی حکومت و سیاست , مذہب و معاشرت اور بیوروکریسی و صحافت تک میں اپنے پنجے مکمل طور پر گاڑے ہوئے ہیں__انکا اتحادواتفاق مثالی ہے__امریکہ و یورپ , مشرق وسطی سے مشرق اوسط , برصغیر و سکینڈے نیویا تک میں انکا نہایت مضبوط نیٹ ورک ہے__تبلیغی جماعت کے اجتماعات کو میڈیا زبردست کوریج دیتا ہے , آپکے معاشرے کی نمایاں ترین شخصیات انکے افکات سے ازحد متاثر ہیں__بھارت کا تو معلوم نہیں , پاکستان میں ہر پڑھا لکھا شخص طارق جمیل جیسے دورنگی رکھنے والے شخص کا مداح و معترف ہے___پوری دنیا میں یہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں___اور اپنا حال دیکھ لیجئے__اپنے گریبان میں جھانک لیجئے (معذرت کیساتھ) آپ کیا ہیں ؟ ایک ٹکے کی حیثیت نہیں خود کو سنیت کے ٹھیکیدار کہنے والوں کی حالت تویہ ہے کہ آپکو پوری دنیا میں کوئی ایک بھی شخص "سنی" نہیں مانتا , بلکہ آپکو حقارت سے "بریلوی" کہا جاتا ہے , آپ نے خود یہ ٹائٹل چنا , جبکہ میرے امام میرے شیخ کبیر اعلی حضرت رحمہ اللہ نے اپنی پوری ظاہری حیات طیبہ میں اپنے لئے یہ لفظ استعمال نہیں فرمایا
آپ میں سے ڈاکٹر طاہرالقادری نامی ایک شخص اٹھا , جو عرب و عجم پر چھا گیا__عجم تو عجم علماء وشیوخان عرب اس سے روایت حدیث کی اسناد لینا اپنے لئے فخر کا باعث سمجھنے لگے , دنیا کے 90 سے زیادہ ممالک میں اس کی تنظیمات کے باقاعدہ بڑے بڑے مراکز و نیٹ ورک ہیں__پورپ , امریکہ , ایشیاء , افریقہ و بلاد عرب میں ڈاکٹر طاہر القادری اسلام کا روشن ستارہ بن کر ابھرا , اسکی آواز پوری دنیا میں گونجتی ہے , اسکی باتیں پوری دنیا کے انٹلییچؤل کان لگا کر سنتے ہیں , دنیا کی مختلف یونیورسٹیز میں اس کی ذات و خدمات پر 20 پی ایچ ڈیز کی جا رہی ہیں___پوری دنیا میں جہاں حق پرست و اہل نظر علماء و مشائخ اسکا دست و بازو بنے اور بن رہے ہیں وہاں آپ بریلوی لوگوں نے کیا کیا ؟ اپنے ہی اہل سنت عالم دین پر فتووں کی بوچھاڑ کر دی ؟ اس سے علمی اختلاف آپ رکھتے ہونگے لیکن اسکے علمی مسائل کا علمی رد کرنے کی آپ میں استطاعت ہی نہیں , آپ فقط زہر اگلتے ہیں , آپ فقط سازشیں کرتے ہیں , آپ فقط فتوے لگاتے ہیں , اسکے سوا کیا ہے آپکے دامن میں ؟
آپ ڈاکٹر قادری کے نہیں , اہل سنت کے بدترین دشمن ہیں , آپ کا مؤاخذہ تاریخ کریگی , تاریخ آپ جیسے بدطینت لوگوں کو کبھی بھی معاف نہیں کریگی___آپکے کارہائے سیاہ تاریخ میں بدترین القابات کیساتھ درج ہونگے جبکہ طاہر القادری اور اسکا ساتھ دینے والے تاریخ کے صفحات میں روشن ستاروں کی طرح روز حشر تک جگکماتے رہیں گے اور انشاءاللہ اللہ سبحانہ وتعالی اور اسکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہائے مقدس میں خلعتوں سے سرفراز کئے جائینگے
...for Full Lecture Please search at youtube = 4HGk-0ksdGQ

Loading related videos...