187,632 views 1,554 on YTPak
315 56

Published on 13 Mar 2015 | about 1 year ago

السلامُ و علیکُم عزیز بھائیو اور دوستو : آج میں آپ سے اس ٹیلی فلم ( ڈراما ) مُحبتاں کچیاں کے حوالے سے کُچھ معلومات آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں ، اس پوٹھوہاری فلم کے مُصنف ہیں ، جناب مُحترم ، عرفان بیگ صاحب ، ہدایت کار جناب شہزاد پپو صاحب ، فلم کا ٹائٹل یعنی نام جس نے دیا ، میرے بُہت ہی پیارے دوست ، صحافی ، کالم نگار، اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے نیوز کاسٹر، جناب ، تحسین جمال صاحب ہیں، اور پروڈیوسر ناچیز میں ، عامر اے خان ہوں، فلم کے کیمرہ مین ، نازی الیگزینڈر تھے۔ کاسٹ میں شامل ہیں، انجم ملک ، شہناز خان ، شہزادہ غفار، حمید بابر، لُبنہ شہزادی، صنم گُل ، شہزاد پپو، تحسین جمال، راجہ اُلفت، صفدر اعوان ، شاہد بھولا ، لالہ باطن فاروقی، راجہ زاہد، کاشی ، خاوری ، سپنا ، راجہ بوستان ، اور میں نے خود بھی اس میں اداکاری کی ہے ، افتخار ٹھاکر صاحب سے رابطے کی بُہت کوشش کی ، رابطہ ہوا سکرپٹ بھی لاہور بھیجا لیکن اُن کے پاس ٹائم نہ ہونے کی وجہ سے پھر امانت چن صاحب سے رابطہ کیا ۔ تو چن صاحب نے بھی 20 دن کے بعد آنے کا کہا لیکن ہمارے پاس وقت کم تھا ۔ کیونکہ سب کُچھ فائنل تھا۔ ٹھاکر صاحب نے دو مہینے کے بعد آنے کا وعدہ کیا۔ لیکن ،، پھر ہم نے اُس کردار کے لیے باطن لالہ کی خدمات چاہی تو وُہ راضی ہو گئے، اس فلم کے حوالے سے میں اُن تمام حضرات کا بُہت ممنون اور مشکُور ہوں کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ بھر پُور تعاون کیا ۔ جن میں ، گاؤں پیر حالی سے راجہ خالق صاحب، راجہ زاہد صاحب اور راجہ تصدق صاحب شامل ہیں ، گاؤں چوہا خالصہ سے ، سردار عمران خان صاحب ( حال مُقیم انگلینڈ ) ان کا بھی شُکر گُزار ہوں ، اور بُہت سے ایسے حضرات جنہوں نے نام شائع نہ کرنے کا کہا اُن کا بھی شُکریہ ، اور سب سے بڑھ کر میرا سلام ہے پُورے خطہِ پوٹھوہار اور خطہِ پوٹھوہار کے لوگوں کو ، کہ جو ہم کو دورانِ شوٹنگ ہمارے ساتھ بھر پُور تعاون کرتے ہیں اور پھر فلم اور ڈراما کی شکل میں ہماری کاوشوں کو پسند کرتے ہیں۔ خامیاں ہر کام میں رہ جاتی ہیں ، لیکن ہم سب آرٹسٹوں نے مل کر کوشش کی ہے کہ ، مُحبتاں کچیاں ، کی شکل میں آپ کو ایک اچھی تفریح مُہیا کریں ، سب یو ٹیوب پے اس فلم کے دیکھنے والے دوستوں کا بھی سپیشل شُکریہ ، آپ کا دوست ، عامر اے خان ۔

Loading related videos...