95,170 views 514 on YTPak
0 0

Published on 22 Nov 2009 | over 7 years ago

Allam's bayan in gurghushti near hazro distric attock
جنابِ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہُ کے فرمودات


٭ فضول خرچی کرنا نہ بخل ۔
٭ جہاد کفار جہاد اصغر ہے اور جہاد نفس جہاد اکبر۔
٭ خوف الٰہی بقدر علم ہوتا ہے ۔ اور خدا سے بے خفی بقدر جہالت ۔
٭ اخلاص یہ ہے کہ اعمال کا عوض نہ چاہئے ۔
٭ جو اللہ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے ۔
٭ انسان ضعیف ہے ، تعجب ہے کہ وہ کیونکر خدائے قوی کی نا فرمانی کرتا ہے ۔
٭ جس پر نصیحت اثر نہ کرے وہ جانے کہ میرا دل ایمان سے خالی ہے ۔
٭ عبادت ایک پیشہ ہے ، دوکان اس کی خلوت ہے ، راس المال اس کا تقویٰ ہے اور نفع اس کا جنت ہے ۔
٭ مصیبت میں صبر کرنا سخت ہے ، مگر صبر کے ثواب کو ضائع نہ ہونے دینا سخت تر ہے ۔
٭ زمانہ کی گردش اگرچہ عجیب امر ہے لیکن اس سے غفلت عجیب تر ہے ۔
٭ جو امر پیش آتا ہے وہ نزدیک ہے لیکن موت اس سے بھی نزدیک تر ہے ۔
٭ توبہ بوڑھے سے خوب اور جوان سے خوب تر ہے ۔
٭ بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے ۔
٭ گناہ جوان کا بھی اگرچہ بد ہے لیکن بوڑھے سے بد تر ہے ۔
٭ مشغول ہونا ساتھ دینا کے جاہل کا بد ہے لیکن عالم کا بد تر ہے ۔
٭ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں سستی عالم لوگوں سے بد ہے لیکن عالموں اور طالب علموں سے بد تر ہے ۔
٭ تکبر کرنا امیروں کا بد ہے لیکن محتاجوں کا بد تر ہے ۔
٭ تواضع غریبوں سے خوب ہے لیکن امیروں سے خوب تر ہے ۔
٭ پورا کرنا نماز کو سجدہ سہو ، پورا کرتا ہے روزہ کو صدقئہ فطر ، پورا کرتا ہے حج کو فدیہ اور پورا کرتا ہے ایمان کو جہاد۔
٭ جسے رونے کی طاقت نہ ہو وہ رونے والوں پر رحم ہی کیا کرے ۔
٭ زبان کو شکوہ سے روک ، خوشی کی زندگی عطا ہو گی

Loading related videos...